مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے دورے پر آنے والے ماریشس
وزیر اعظم پرویند کمار جگن ناتھ سے آج یہاں ملاقات کی اور سمندری سیکورٹی
اور دہشت گردی سے نمٹنے سمیت حفاظت اور دو طرفہ تعاون کے بہت سے دوسرے
معاملات پر بات چیت کی۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں
بات چیت ہوئی اور انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش ظاہر
کی۔اس موقع پر داخلہ اور وزارت خارجہ کے سینئر افسر موجود تھے۔